برطانیہ نے یو اے ای کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے ویزہ سے استثنیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
برطانیہ کا سفر کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں یو کے میں داخلے کے لیے پیشگی ویزہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ای ٹی اے سسٹم میں شامل کر لیا گیا ہے یہ نظام امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر یورپی ممالک میں نافذ ہے جس کے شہریوں کو پیشگی ویزہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق فیصلے پر نفاذ نئے سال 2023 سے ہو گا۔