تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب سے شاندار خبر آگئی!

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ کا اب غلط استعمال نہیں کیا جاسکے گا، انتظامیہ نے ایپ پر اسکرین شاٹ لینے کا آپشن ہی ختم کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں توکلنا ایپ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اسے مرحلہ وار اپ ڈیٹ کرکے نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے، اسی ضمن میں اب اسکرین شاٹ لینے کا آپشن ختم کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچر میں اسکرین شاٹ لینے کا آپشن ختم کردیا گیا ہے جب بھی اسکرین شاٹ لینے کی کوشش کی جائے گی، ہیلتھ ڈیٹا محفوظ نہیں ہوگا۔

توکلنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحیح طریقے سے ایپ کے مؤثر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انٹرنیٹ کے ساتھ سروس ایکٹیو ہو جبکہ موبائل میں سعودی عرب کی تاریخ اور وقت دونوں کا تعین ہونا بھی لازمی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ بیرون مملکت سے توکلنا ایپ کے نئے صارف کا اندراج نہیں ہوسکتا البتہ اگر پہلے سعودی عرب کے اندر توکلنا ایپ پر اندراج ہو تو ایسی صورت میں اندراج ممکن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -