اشتہار

زبردست خوشخبری، پی آئی اے کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئرلائن نے موسم سرما کی چھٹیوں میں عوام کی سہولت کے لیے دیگر شہروں کی طرح شمالی علاقوں کے مسافروں کیلئے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے نے شمالی علاقوں کے لیے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا۔ اسلام آباد تا سکردو اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ 6 ہزار 915 روپے مقرر کر دیا۔

ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکانٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی، ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں