تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مراکشی ہیروز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، کھلاڑیوں کیلیے شاہی اعزازات، ویڈیو

قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں تاریخ رقم کرنے والی مراکش کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں اپنے شاندار کھیل اور بڑی بڑی ٹیموں کو پچھاڑنے پر دنیا بھر میں شہرت کی انتہا کو پہنچنے والی مراکش کی ٹیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ دارالحکومت رباط میں پوری قوم اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔

مراکشی ٹیم کے تمام فٹبالرز اور منیجمنٹ کو ٹیم کے افراد کو کھلی چھت والی خصوصی بس میں سوار کیا گیا اور رباط کے مرکزی علاقوں کی سیر کرائی گئی۔ ٹیم کی بس کا جہاں جہاں سے بھی گزر ہوا وہاں آتش بازی کی گئی جبکہ سڑک کے دونوں جانب لوگوں کا جم غفیر جمع تھا جو اپنے ہیروز کو دیکھ کر نعرے لگاتے رہے۔

اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت کوچ ولید الرکراکی نے نعرے لگانے والوں کو ہاتھ ہلا کر ان کی محبت کا بھرپور جواب بھی دیا۔

 

پوری ٹیم اور منیجمنٹ کو ان کی فیملیز کے ہمراہ بادشاہ کے محل مدعو کیا گیا۔ کھلاڑی اپنی ماؤں کے ساتھ جلوس کے شکل میں ایوان شاہی پہنچے۔ جہاں شاہ محمد ششم نے ٹیم کا استقبال کیا اور مبارکباد دینے کے علاوہ ہر کھلاڑی کو شاہی نشان سے نوازا گیا۔

مراکشی کھلاڑی بادشاہ اور اپنی ماؤں
کے ساتھ شاہی محل کی تقریب میں

واضح رہے کہ مراکشی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائل تک پہنچی گئی تھی۔ میگا ایونٹ کے اس سفر میں اس نے بڑی بڑی یورپی ٹیموں کو شکست دی اور فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی عرب افریقی مسلم ٹیم کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments

- Advertisement -