تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

یورپی ملک نے پاکستانیوں سمیت سینکڑوں تارکین کو واپس بھیج دیا

برسلز: یورپی ملک یونان نے غیرقانونی تارکین کا ملک میں داخلہ روکنے کے لئے بڑی کارروائی کی ہے، اور ایک ساتھ 600 سے زائد تارکین کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کیلئے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے گیٹ وے سمجھے جانے والے یورپی ملک یونان نے گزشتہ کچھ برسوں سے سمندری اور زمینی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کر رکھی ہے، تاکہ مزید تارکین کی آمد کو روکا جاسکے، اور ان اقدامات کی وجہ سے یونان میں تارکین کی آمد میں نمایاں کمی بھی آئی ہے۔

حال ہی میں سمندر کے ذریعے ملک میں داخلے کی کوشش کرنے والے 600 سے زائد تارکین (جن میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے) یونانی کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے، جس پر کوسٹ گارڈ نے ان تارکین کی کشتیوں کو واپس ترک سمندری حدود میں دھکیل دیا، اور اس بارے میں ترک حکام کو بھی آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کئی یورپی ممالک میں چھاپے، ہزاروں تارکین کو یورپ لانے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں میں سوار تارکین ممکنہ طور پر اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے، یونانی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ترکی کی جانب سے تارکین کو یونان کی طرف جانے سے نہیں روکا جاتا۔

Comments