ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں، ٹریک بدحالی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شہر قائد کے شہریوں کی سفری مشکلات اب دور ہونے والی ہیں کیوں کہ گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں، جن کی نقاب کشائی آج ساڑھے تین بجے ہوگی۔

بسیں تو کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن منصوبے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہوسکی، ٹکٹ بھر ہو یا اسٹیشن دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کےلیے داخلی اور خارجہ دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں