ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سبز چائے کو صحت کے لیے مزید مفید کیسے بنائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سبز چائے دنیا کے مقبول مشروبات میں سے ایک ہے جو صحت کے لیے بھی مفید ہے مگر اس میں دو خاص چیزیں ملا کر افادیت مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔

ٹھنڈے اور گرم مشروبات میں سبز چائے بھی ایک مقبول گرم مشروب ہے جس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ اینٹی آکسینڈنٹس ہونے کے ساتھ ساتھ جلد، نظام انہضام اور میٹابولزم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس کو استعمال کرتی ہے۔

تاہم ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر سبز چائے میں لونگ اور دار چینی کو بھی شامل کر لیا جائے تو اس کی افادیت دوچند ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

دار چینی جو کرومیم نامی مرکب سے بھرپور ہوتی ہے وہ بھوک کو کنٹرول رکھتی، جسم سے فاسد مادے ختم کر کے ہاضمے اور میٹا بولزم کو بہتر رتی ہے جب کہ لونگ میں سوزش کش خصوصیات اوریوجینول نامی مرکب پایا جاتا ہے جو آپ کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتا، ہاضمہ بہتر کرتا اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب صحت بخش اجزا سے بھرپور یہ دونوں چیزیں سبز چائے میں شامل کی جائیں تو یہ اس کی افادیت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

لونگ اور دار چینی صرف چائے کی افادیت ہی نہیں بلکہ ذائقے کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اگر سبز چائے کا ذائقہ پسند نہیں تو وہ اس میں یہ دونوں اشیا شامل کرکے دیکھیں انہیں صحت کے ساتھ بہترین ذائقے والی سبز چائے بھی ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں