تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دلہن بیٹھی رہی، دلہا اسٹیج پر سو گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں ہونے والی شادیاں مضحکہ خیز واقعات کی بنا پر خبروں کی زینت بن جاتی ہیں اور ایسے واقعات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔

بھارت میں ہونے والی شادی کی ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن برابر میں بیٹھی رہی اور دلہا اسٹیج پر ہی سو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوئے گہری نیند میں سو رہا ہے، شادی میں شریک لوگوں نے دلہے کو نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔

دلہے سے متعلق یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئی کہ وہ نشے میں تھا تاہم اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جاگ جاؤ ورنہ کوئی اور شادی کرلے گا۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ دوسرے بہت سے لوگ اسے اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ٹھیک تو ہے۔‘

Comments

- Advertisement -