تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گجرپورہ واقعہ، ملزمان ہزار روپے کیوں چھوڑ گئے؟ اہم انکشاف

اینکرپرسن فریحہ ادریس نے گجرپورہ واقعےسےمتعلق انکشاف کیا ہے کہ خاتون نے پولیس سے فون پر ہزار روپے کا پٹرول مانگا تھا اور ملزمان گاڑی کےڈیش بورڈ پر ہزار روپےچھوڑ گئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ خاتون نےفون پر رابطہ کیا تو پولیس والوں نے کہالوکیشن شیئر کریں، خاتون کےمطابق انہوں نےوٹس ایپ کے ذریعےلوکیشن شیئر کی۔

اینکر کے بقول خاتون نے ویڈیو بنائی جس میں2 بجکر 44 منٹ تک ملزمان نہیں آئےتھے، خاتون کےمطابق ملزمان 2 بجکر47منٹ پر آئے تھے، پولیس سےرابطےکےبعدایک گھنٹہ40منٹ تک کوئی نہیں آیا اور پولیس کوکال کیے2گھنٹےہوچکےتھے۔

اینکرپرسن فریحہ ادریس نے کہا کہ جن پولیس والوں نےکہا کہ پٹرول لےکر آ رہے ہیں ان کاپتہ ہی نہیں چلا، ملزم شفقت نےجواعتراف کیاہےخاتون نےکافی حدتک درست کہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینکرپرسن فریحہ ادریس متاثرہ خاتون سےرابطےمیں ہیں اور انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر متاثرہ خاتون سے رابطے کی تصدیق بھی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -