گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پڑوسی نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز غلام فرید کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سبزی منڈی تھانے کی حدود میں 22 سالہ پڑوسی نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ بچی کے والد نے بائیس سالہ گل شیر نامی پڑوسی کے گھر سے اپنی بچی کی چیخوں کی آواز سُنی تو وہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی بچی کو بازیاب کروایا۔
پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم گل شیر کو گرفتار کر کے گل شیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں: ننھی مروا قتل کیس، 15 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے پانچ سالہ بچی مروا کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اُسے قتل کرکے کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس کو اگلے روز پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک پلاٹ سے مروا کی سوختہ لاش ملی تھی۔ میڈیکل رپورٹس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرپورہ زیادتی کیس، عینی شاہد کا دل دہلا دینے والا انکشاف
ایک روز قبل لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ایک خاتون کو زبردستی گاڑی سے اتار کر تشدد کیا اور انہیں بچوں کے سامنے ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ابھی ان دو واقعات کا شور تھما نہیں تھا کہ گوجرانوالہ میں تیسرا واقعہ پیش آگیا۔