تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خلیجی ریلوے لائن، سعودی عرب نے اہم ہدف حاصل کرلیا

سعودی عرب نے گلف ریلوے لائن سے متعلق 200 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا ہے جب کہ دیگر چار ممالک میں اس پر کام جاری ہے۔

عرب ممالک کی ایک ویب سائٹ نے خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ ’کونسل کے کئی ممالک نے 15 ارب ریال لاگت کے ریلوے منصوبے کے لیے کام مکمل کرلیا ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب نے 200 کلو میٹر ریلوے لائن بچھا دی ہے جب کہ دیگر 4 ممالک میں ریلوے لائن کی تکمیل کا کام جاری ہے۔

جنرل سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے منصوبے پر تقریباً 15 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ منصوبے پر کام جاری ہے، مقامی نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرام کے انعقاد میں ریلوے لائن کا تجربہ رکھنے والی عالمی تنظیموں کا تعاون بھی لیا جارہا ہے۔

ایک اماراتی جریدے نے بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امارات نے سعودی عرب کی سرحد تک ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا ہے جب کہ دیگر رکن ممالک ریلوے منصوبے پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلف ٹرین کے نام سے جی سی سی ممالک ایک ریلوے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
اس منصوبے کے مطابق گلف ریلوے لائن 2117 کلو میٹر طویل ہے، جو کویت سے شروع ہوگی اور سعودی شہر دمام سے ہوتے ہوئے بحرین اور دمام سے سلوی چیک پوسٹ کے راستے قطر تک جائے گی جب کہ سعودی عرب سے یہ ریلوے لائن امارات کے شہر ابوظہبی اور العین پھر وہاں سے صحار کے راستے مسقط جائے گی۔

Comments

- Advertisement -