تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا، مسلح شخص کی سپر اسٹور میں فائرنگ، خاتون ہلاک، ملزم گرفتار

لاس اینجلس: امریکی ریاست لاس اینجلس کے سپر اسٹور میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کو ہلاک اور 20 افراد کو یرغمال بنالیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کے سپر اسٹور میں مسلح شخص نے اپنی دادی پر 7 گولیاں برسائیں اور 20 افراد کو یرغمال بنالیا تاہم یرغمال افراد کو شدید چوٹ نہیں آئی، تین گھنٹے بعد ملزم نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مذکورہ کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران مسلح شخص شہر کے سلور لیک سیکشن کے باہر ایک کھمبے سے ٹکراتے ہوئے اسٹور کے اندر داخل ہوگیا۔

پولیس کی فائرنگ اور مسلح شخص کے داخل ہونے پر سپر اسٹور میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا، متعدد افراد نے بھاگ کر جان بچائی، سپر اسٹور کے مسلسل تین گھنٹے کے محاصر کے بعد 28 سالہ ملزم نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں اخبار کے نیوزروم میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل امریکی شہر ہیوسٹن کے اسکول میں طالب علم کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل تھیں۔

یاد رہے کہ امریکا کے اسکول میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -