کینیڈا کے ایک معروف ڈپارٹمنٹل اسٹور میں بھارتی نژاد لڑکی کی موت سے متعلق ساتھی ورکرز کی جانب سے ہولناک انکشافات کئے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد نوجوان لڑکی گرسمرن کور جو کینیڈا کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں نوکری کرتی تھی، لڑکی کی جلی ہوئی لاش 19 اکتوبر کو اسٹور کے ایک واک ان اوون (بھٹی) سے ملی تھیں، تاہم اب اس حوالے ساتھی ورکرز کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایک نئے انکشاف میں اسٹور کے ورکرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے دہکتی ہوئی بھٹی میں دھکا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ انڈو کینیڈا کی شہریت کی حامل 19 سالہ گرسمرن کور کی سوختہ باقیات کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس، نووا اسکوٹیا میں اسٹور کی بھٹی سے ملی تھیں۔
اسٹور میں کام کرنے والے متعدد ٹک ٹاک یوزرز نے گرسمرن کور کی المناک موت کے بعد واک ان اوون کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔
ٹک ٹاک یوزرز کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی دھکا نہ دے تو بھٹی میں گرنا ممکن نہیں۔ لڑکی کو جان بوجھ کر بھٹی میں گرایا گیا۔
ایک یوزر کی جانب سے اوون کے کام کرنے کے طریقے کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا اور کہا کہ اسے باہر سے آن کیا جاتا ہے اور اسے بند کرنا آسان نہیں ہوتا۔
بھارت میں ایک اور شاہانہ شادی کی تصاویر، ویڈیوز وائرل، مودی بھی شریک
واضح رہے کہ بھارتی نژاد لڑکی سمرن کی موت کی پولیس تاحال تفتیش میں مصروف ہے، لڑکی کی والدہ جو کہ اسی اسٹور میں کام کرتی ہیں انھوں نے کافی تلاش اور جدوجہد کے بعد اپنی بیٹی کی جلی ہوئی لاش کو دریافت کیا تھا۔