منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

یواین سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79واں سالانہ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ  غزہ کومسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے بین الاقوامی برادری کو فوری جنگ بندی کے لیے متحرک ہونا چاہیے یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور دو ریاستی حل کی طرف ایک ناقابل واپسی عمل کا آغاز ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کی آبادی کو تباہی کا سامنا ہے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے دنیا کو متبادل توانائی منصوبوں کی جانب جانا ہو گا دنیا کو کیسے بچانا ہےیہ اب ہمارے ہاتھ میں ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سےنمٹنےکیلئےسب کو کردار ادا کرنا پڑے گا، جی 20 ممالک کو کہا ہے توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اےآئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے بھی دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں اےآئی ٹیکنالوجی کےاثرات پرنظررکھنےکیلئےاقدامات کی ضرورت ہے اقوام متحدہ  ڈائیلاگ کیلئےعالمی پلیٹ فارم ہے اےآئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہتری کے استعمال کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ ہمیں دنیا کے محفوظ مستقبل کیلئے اختلافات بھلا کر اکٹھا ہونا ہوگا آئیں ساتھ دیں تاکہ مل کر دنیا میں انصاف قائم کریں دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے انصاف کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں