تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قسمت مہربان ، ایک مچھلی نے پاکستانی ماہی گیر کو لکھ پتی بنا دیا

گوادر : جیونی کے غریب ماہی گیر کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی، رواں ہفتے جیونی سے پکڑی جانی والی یہ تیسری قیمتی مچھلی کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہے، غریب مچھیرے کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی ، سوا مچھلی جیونی کی منڈی میں نیلام کردی گئی، منڈی میں سوا مچھلی 6لاکھ76 ہزارروپےمیں نیلام کی گئی۔

رواں ہفتےجیونی سےپکڑی جانی والی یہ تیسری قیمتی مچھلی کاشکارہوا ، اس سے قبل 30مئی کو بھی ایک مچھیرے کے جال میں قیمتی 48 کلو وزنی سوا مچھلی پھنسی تھی ، جو 86 لاکھ 40 ہزار میں نیلام ہوئی۔

چند دن قبل بھی جیونی سے ایک سوا مچھلی پکڑی گئی تھی، جو 7 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔

سوّا مچھلی کو انگریزی میں کروکر (Croaker) اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے، مقامی مچھیروں کو کہنا ہے کہ اس مچھلی کے شکار کے دو مہینے ہوتے ہیں اس لیے اس کو پکڑنے کے لیے ماہی گیروں کو بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -