23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘فضل الرحمان کو تمام یقین دہانیاں کرا دی گئی ہیں’ تہلکہ خیزانکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کے پی ڈی ایم کی تشکیل اور پی پی کے ‏علیحدہ ہونے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ‏پیپلزپارٹی کو سازش کےتحت الگ کیا جائے گا ن لیگ لندن جےیوآئی کیساتھ مل کرایک نیافورم ‏تشکیل دےرہی ہے نئےفورم کا مقصد صرف اورصرف نوازشریف کو کیسز سےبچانا ہے۔

آزادی مارچ کی وجہ سےہی نوازشریف ڈیل کرکےبیرون ملک گئے

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے متعلق ہمارے دیگر پارٹیوں سے تحفظات تھے غفورحیدری نے ‏واضح کہا تھا آپ مال لگائیں ہم جان لگائیں گے، غفورحیدری کی اس قسم کی گفتگو کے بعد ‏ہمارےاختلافات بڑھے ہمارےآزادی مارچ کا شاخسانہ ہی ہےکہ نوازشریف بیرون ملک چلےگئے، ‏آزادی مارچ کی وجہ سےہی نوازشریف ڈیل کرکےبیرون ملک گئے، نوازشریف کی بیٹی بھی جانےوالی ‏تھی لیکن بات نہیں بن سکی، آزادی مارچ کےوقت دیگراپوزیشن جماعتوں نےہمیں استعمال کیا۔

مولاناٹھیک کہہ رہےہیں کہ رمضان میں جوڈیل ہوسکتی ہےہوگی

- Advertisement -

حافظ حسین احمد نے کہا کہ میں نے پہلےہی بتادیاتھاکہ نئی صف بندی کی جارہی ہے ن لیگ ‏لندن کابیانیہ شریف خاندان کے بیرون ملک پہنچنےکےبعددم توڑ دے گا ن لیگ لندن کاصرف ایک ‏ہی مقصدہےکہ شریف خاندان کو نکالاجائے، مریم نوازکےبیرون ملک جانےکےبعدتمام معاملات حل ‏ہوجائیں گے، مولاناٹھیک کہہ رہےہیں کہ رمضان میں جوڈیل ہوسکتی ہےہوگی، ڈھائی سال ‏گزرگئےمزیدڈھائی سال بھی گزرجائیں گے، لانگ مارچ لانگ سے لانگ ہوتے جائیں گے مولانافضل ‏الرحمان کوتمام یقین دہانی کرادی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفےن لیگ،جےیوآئی ف کبھی نہیں دےگی، رمضان میں چپ کاروزہ ‏ہوگاملاقاتیں ہوں گی اور بات آگے چلے گی، رمضان میں باتیں آگےبڑھ جاتی ہیں توپھرنئی صورتحال ‏ہوگی، رمضان میں مریم نوازلندن چلی جاتی ہیں تومولانا نئی پٹاری کھولیں گے ہم بھی دیکھیں گےکہ ‏مولانا کی نئی پٹاری سےکیاکچھ نکلتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں