پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی بھرپور سازش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی بھرپور سازش کی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت کی اور طویل سفر کے بعد بلدیاتی الیکشن کرانے تک پہنچے، کل رات بھی انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی، زرداری ڈاکٹرائن تھی کہ الیکشن ملتوی ہوں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں کوئی بھی پارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتی، سندھ کے علاوہ دوسرے صوبوں کا حال دیکھ لیں وہاں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوتے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک پارٹی کے کہنے پر کیسے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے جا سکتے ہیں؟ سازش کی گئی تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے اور عدالت بھی جائیں گے، الیکشن کے التوا سے کراچی کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کا کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں