ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرچی کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے۔

انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں کل انتخابی نتائج چیلنج کریں گے کیونکہ الیکشن کمیشن پہلے سے لکھے ہوئے نتائج  پڑھ کر سنا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں جو قابلِ مذمت ہیں، الیکشن کمیشن کا کام شفاف الیکشن کروانا ہے لیکن اس نے الیکشن کے علاوہ تمام کام کیے۔

- Advertisement -

متعلقہ: کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کر کے بوری بند لاشوں کا کاروبار دیا گیا، واٹر بورڈ میں نوکریوں کی بندربانٹ کر کے نااہلوں کو بٹھایا گیا، طاقت کے ذریعے ہمارے سروں مسلط کیا گیا، یہ جعلی مینڈیٹ ہے انہیں پہلے سے باکس فراہم کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے پاس فارم 45 نہیں لیکن جماعت اسلامی نے فارم 45 کا حصول ممکن بنایا، کراچی والوں نے جماعت اسلامی اور پی  ٹی آئی کو ووٹ دیے، ایم کیو ایم نے کراچی سے ایک بھی صوبائی نشست نہیں جیتی، 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے ایم کیو ایم نہیں جیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کا تعاقب کریں گے، ایم کیو ایم نے ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ کو بھڑکایا، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہ دینے کی کوشش کی گئی، ہمارے پولنگ ایجنٹس نے ترجیحی بنیاد پر فارم 45 حاصل کیے، فارم 45 کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں ہم جیتے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی کے نتائج کالعدم قرار دے، ایم کیو ایم کے دہشتگرد اسلحے کے زور پر بیلٹ پیپرز ڈال رہے تھے، چیف جسٹس کو ازخود نوٹس کیلیے خط لکھا ہے، مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے حقیقی نتائج تسلیم کروائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں