پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان کا 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر بڑے احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تئیس جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمبرز 192 تھے اور پیپلزپارٹی کے 173 نمبرز تھے، انھوں نے 31 لوگوں کو جبراً لاپتہ کردیا، پیسوں سے خریدا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 15جنوری سے جو ہورہاہے اس سے لگ رہا ہے پی پی اور الیکشن کمیشن میں کوئی فرق نہیں، جماعت اسلامی نے 13جون کو الیکشن کمیشن کو لکھا کہ لوگ لاپتہ ہیں ، میئر غیر قانونی ہے اس کو قانون کے مطابق تبدیل کیا جائے گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ میئر کی سیٹ پر قبضہ کرکے بیٹھ جائیں۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں ہماری براہ راست آنیوالوں کیخلاف پٹیشن موجود ہے ، 22جون کو سندھ ہائیکورٹ میں کیس ہے،ہم اپنی پوری تیاری کررہےہیں، یہ طریقہ غلط ہےکہ الیکشن کےاعلان کے بعد اپنی مرضی کی قانون سازی کرلیں، 31لوگ ایسا نہیں کہ وہ جان بوجھ کر نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسانہیں ہوسکتا قبضہ کرکے بیٹھ جاؤ اور کہو کراچی والوں تمہاری قسمت میں یہی ہے، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر فراڈ کیا، چھ یوسیز کا کیس چیف الیکشن کمشنر نے خود سنا تھا، فائنل سماعت نہیں کہ اور پیپلزپارٹی کی مرضی کا فیصلہ سنایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی نےاپنی اپنی جگہ اتحادکیا، اتحاد کرنے کے بعد پیپلزپارٹی کے 173 اور ہمارے 193 ووٹ بنتے ہیں، پیپلز پارٹی والے بار بار بول رہے تھے پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ووٹ نہیں دیں گے، جماعت اسلامی کے پورے 130 لوگ ووٹ دینے آئے تھے اور پیپلزپارٹی والوں نے کہنا شروع کر دیا تھا، پی ٹی آئی کے لوگ نہیں آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ غیب کا علم اللہ کو ہے لیکن پی پی وزرا پی ٹی آئی کی پیش گوئیاں کر رہے تھے، الیکشن کمیشن کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم بنا ہوا تھا، عدالت بھی جائیں گے ، مطالبہ کرتا ہوں اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور جے آئی ٹی میں تمام حساس اداروں کوشامل کریں۔

انھوں نے اعلان کیا 23 جون کو اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن کے باہر بہت بڑا احتجاج ہوگا ، جعلی مینڈیٹ کیخلاف کراچی میں بھی آگاہہی مہم شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں