اشتہار

ہمیں مردم شماری میں ایکسٹینشن کی خیرات نہیں چاہیے، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں مردم شماری میں ایکسٹینشن کی خیرات نہیں پورا حق چاہیے، پیپلزپارٹی کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش نہ کرے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر ”فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری نامنظور مارچ“ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سندھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سن لو جاگیردارو، کراچی میں وڈیروں کی کوئی اوقات نہیں۔

اپنے بچوں کے روزگار پر ڈاکا نہیں ٖڈالنے دیں گے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو اپنے بچوں کے روزگار پر ڈاکا نہیں ٖڈالنے دیں گے، کراچی میں رہنے والے پر فرد کو گنا جائے، مردم شماری میں گنتی پوری ہوگی تو قومی اسمبلی میں کراچی کی نشستیں 35 ہوجائیں گی اور یہ گنتی پوری نہیں ہونے دینا چاہتے کیوں کہ پھر وزیراعلیٰ سندھ کراچی سے بنے گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اگر سندھ حکومت اپنا کام کرے گی تو ہم تعاون کریں گے، جماعت اسلامی کی جدو جہد عوام کی جدو جہد ہے، کراچی کے عوام کی تعداد ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ہے، ہم گنتی کی بات کر رہے ہیں کوئی ناجائز بات نہیں۔

سب کو ساتھ دیکھ کر وڈیروں پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر زبان اور نسل سے تعلق رکھنے والے افراد آج کے مارچ میں شریک ہیں، جب سب اکٹھے ہوتے ہیں تو وڈٖیروں پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے، جاگیر دار پریشان ہے کہ کیسے یہ سب لوگ اکٹھے ہوگئے۔ اب انشاء اللہ کراچی کو اس کا حق ضرور ملے گا اور تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

تم سندھیوں سے بھی پیسے لے کر نوکریاں دیتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ سندھ میں مزدور کی اجرت کیا ہے؟ تم انہیں تعلیم نہیں دیتے اور نہ ہی روزگار دیتے ہو بلکہ تم سندھیوں کو جو نوکریاں دیتے ہو ان سے بھی پیسے لیتے ہو۔ ہم تمہاری طاقت کو مسمار کریں گے،انشاء اللہ

حافظ نعیم کا حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی پسند کے علاقوں کی گنتی بڑھاؤ، جو پسند نہیں اس کی گھٹاؤ اب یہ نہیں چلے گا جو اس شہر میں زندہ ہے اس کو گنا جائے گا، سب سے کہتا ہوں کہ اپنی گنتی پوری کروائیں، اگر انہوں نے پھر بھی ڈنڈی ماری تو پھر مزاہمت کریں گے، ہم کراچی میں رہتے ہیں ہمیں یہیں گنا جائے۔

مراد علی شاہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ صاحب، آپ تو کراچی کو سندھ سے الگ کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش نہ کرے، ہمیں تسلیم کرو گے تو ساتھ چلیں گے ڈاکا ڈالو گے تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں