1500 سال کے دوران "آیا صوفیہ” نے ریاست، سیاست، خلافت کے علاوہ مذہب، سماج اور ثقافت کے ان گنت رنگ دیکھے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول کی آیا صوفیہ نے صدیوں کے دوران جنگوں اور جھڑپوں میں مسلح جتھوں کے حملے، سپاہ کی یلغار برداشت کرتے ہوئے، کئی دوسرے زخم بھی سہے اور یہی نہیں بلکہ اسے موسم کی سختیوں اور سرد و گرم سے بھی نمٹنا پڑا۔ تاہم اس عمارت کی تاریخ اور شان و شوکت ہی نہیں اس کی مضبوطی بھی قابلِ ذکر ہے۔
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ استنبول کی اس تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں آپ اس عمارت کی چند پرانی اور یادگار تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
1880 کی ایک تصویر
آیا صوفیہ کے قریب راستے سے آمدورفت کا منظر
یہ بیرونی منظر 1920 کی یاد دلاتا ہے
یہ 1921 کی ایک یادگار تصویر ہے
یہ تصویر ڈیڑھ صدی پرانی بتائی جاتی ہے