ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بالوں کے گرنے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بال کسی کی بھی شخصیت کو جاذب نظر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر یہ گرنے لگیں تو پھر اسے روکنے کے لیے لوگوں کو کافی جتن کرنا پڑتے ہیں۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ شروع میں بال گریں تو اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی پھر جب یہ بیماری بڑھ جائے تو اسے روکنے کے لیے دوا اور ٹوٹکوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر و بیشتر بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور اس کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوپاتی۔

ماہرین کا کہنا کہ بال گرنے کی اہم ترین وجوہات میں ایک یہ ہے کہ اس کی دیکھ بھال غلط طریقے سے کی جائے۔

- Advertisement -

بالوں کی حفاطت اور صفائی کے دوران لوگ ایسی غلطیاں کرنے لگتے ہیں جو بال گرنے وجہ بن جاتی ہے اور اسی میں بال دھونا بھی شامل ہیں۔ جس طرح سے آپ اپنے بالوں کو دھوتے ہیں وہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

بالوں کو دھوتے وقت کی جانے والی عام غلطیاں
بالوں کی دیکھ بھال کے سب سے اہم مراحل میں سے ایک اسے دھونا ہے۔ بہت ضروری ہے کہ بال دھونے کے دوران آپ صبر اور نرمی کا مظاہرہ کریں اور غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

زور لگا کر بالوں کو رگڑنا
بالوں کو بلاوجہ رگڑنے سے گریز کیا جائے۔ مساج ایک بہترین عمل ہے جس سے خون کی گردش میں اضافہ اور بالوں کی نشوونما ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ مساج نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جو کہ بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

جب آپ کے بال گیلے ہوں تو انھیں شدید طور پر رگڑنے سے گریز کریں جب کہ بالوں میں زوردار طریقے سے مساج کرنا یا انھیں بلو ڈرائی کرنا بھی نقصاندہ ہے۔

صحیح طریقے سے بال نہ دھونا
بال تیل والے ہوں تو آپ کو اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھونے کی ضرورت ہے ورنہ آپ کے بال جھڑنا شروع ہوجائیں گے۔ بال خشک ہیں تو ہفتے میں ایک یا دو بار شیمپو کا استعمال مفید ہے۔

بال دھونے کا انحصار آپ کے بالوں کی قسم پر ہے۔ اس بات کو بھی ضرور یقینی بنائیں کہ آپ سر کی جلد پر کسی قسم کی گندگی جمع نہ ہونے پائے اس سے بالوں کا گرنا بڑھ سکتا ہے۔

بال دھونے کے لیے گرم پانی استعمال کرنا
اگر آپ گرم پانی استعمال کرنے کے عادی ہیں تو یہ آپ کے سر کی جلد کو خشک اور بالوں کمزورکر دیتے ہیں۔ اس سے پی ایچ لیول میں عدم توازن پیدا ہوسکتا ہے جب کہ یہ کیوٹیکل کے نقصان کا بھی باعث بنتا ہے۔

بالوں کو خشک کرنا
دھیان رکھیں کہ جب آپ کے بال گیلے ہوتے ہیں تو یہ سب سے زیادہ نازک ہوتے ہیں۔ مائیکرو فائبر تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بالوں سے پانی کو آہستہ سے نچوڑیں اور ہلکے ہاتھ سے خشک کریں۔ بالوں کو جسم صاف کرنے والے تولیے سے خشک نہ کریں۔

کنڈیشنر کا استعمال
نہانے کے دوران شیمپو کے استعمال کے بعد کنڈیشنر ضرور لگائیں کیونکہ یہ آپ کے بالوں میں نمی کو برقرار رکھتا ہے، اگر بالوں میں کنڈشنر نہ لگا ہو تو یہ خشک ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں