جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

حج درخواستوں کی وصولی، کیا بینک ہفتہ اور اتوار بھی کھلے رہیں گے؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوام کی سہولت کیلیے حج درخواستوں کی وصولی کے سلسلے میں نامز بینکوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامز بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نامز دبینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

- Advertisement -

چند روز قبل حج 2025 پر جانے والے عازمین کیلیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی تھی کہ کرایوں میں 50 ڈالر فی کس کمی کی گئی ہے۔

عازمین حج کو مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔ عازمین کو گزشتہ برس کے مقابلے 14 ہزار روپے کم ادا کرنا ہوں گے۔

یاد رہے کہ حج 2025 کیلیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

قبل ازیں، ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ پہلے 4 روز میں 11 ہزار 287 حج درخواستیں وصول ہوئیں، 15 نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی تاہم 65 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کیلیے کورونا ویکسین کی لازمی شرط ختم کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں