جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

عازمین حج نے کتنی رقم جمع کروا دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48ارب 90کروڑ روپےجمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے اور اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جب کہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔

دوسری قسط 27دسمبر سے 2 جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔ حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے

سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کےتحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتےمیں وصول کی جائے گی۔

رہائش ٹکٹ ٹرانسپورٹ خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی  حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter