ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

حج 2020 کی پالیسی تجاویز کی روشنی میں بنائی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے کہا ہے کہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں آئندہ سال سرکاری حج کی پالیسی ترتیب دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مذہبی امور کی جانب سے حج 2020 کے لیے مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج انتظامات پرسعودی حکومت کاشکریہ اداکرتاہوں، پہلےاحساس نہیں تھاکہ سعودی حکومت حج پر کتنا دھیان دیتی ہے۔  اُن کا کہناتھا کہ سسٹم میں شامل ہوکراحساس ہوا سعودی حکمران حج انتظامات پر بہت زیادہ فوکس کرتےہیں۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ  شرکاکی قابل عمل تجاویزکوبنیادبناکرحج پالیسی مرتب کی جائے گی، حج میں ہرسال کےنئےتجربات ہیں جن سےاستفادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک بالکل مختلف قسم کا تجربہ ہے اور رکن ادا کرنے کے دوران مشقت، جدوجہد ، سختیوں کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پہلی بار ایک لاکھ23ہزارحاجیوں نے مرکزیہ میں قیام کیا،  وزیراعظم عمران خان باقی 4 شہروں کے لیے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ منظورکریں گے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہےمعاونین کو بہترین تربیت فراہم کی جائے تاکہ حجاج کو مسائل پیش نہ آئیں، ہمارے سامنے جو بھی شکایات آئیں اُن پر سختی سے نوٹس لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج کاحاجی وائی فائی کےزمانےکاہے، ایک صاحب نے تو کنکریاں مارتے وقت شیطان کے ساتھ سیلفی بنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں