اشتہار

رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے عازمین حج کا تربیتی پروگرام جمعرات 27 اپریل سے شروع ہوگا، یہ پروگرام 21 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج ڈاریکٹوریٹ نے سندھ سے تعلق رکھنے عازمین حج کو مناسک حج کی تربیت کا شیڈول جاری کردیا، سندھ کے عازمین حج کا تربیتی پروگرام جمعرات 27 اپریل سے شروع ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ عازمین حج کے سندھ بھر میں تربیتی پروگرام 21 روز تک جاری رہے گا، عازمین حج کی تربیت کا آغاز 27 اپریل کو جامع مسجد صدر حیدرآباد سے ہوگا۔

- Advertisement -

حج ڈاریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ 8 اپریل کو حجاج کا تربیت جامشورو میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ہوگی جبکہ 30 اپریل کو ٹنڈوالہیار سے تعلق رکھنے والے حجاج کو تربیت ایلیمنٹری اسکول میں ہوگا۔

حکام کے مطابق یکم مئی کو مٹیاری، 2 مئی کو ٹنڈو آدم، 3 مئی کو نوابشاہ ، 4 مئی سانگھڑ 5 مئی میرپورخاص 6 مئی عمرکوٹ 7 مئی کو ٹنڈو محمد خان اور بدین میں حجاج کی تربیت ہوگی۔

کراچی میں عازمین حج کی تربیت 4 مئی تا 15 مئی تک شہر میں قائم مختلف سینٹرز میں ہوگی، رواں سال کے حجاج کو وزارت مذہبی امور نے ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دے دی ہے۔

حکام حج ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب جانے سے قبل حج کی تربیت کو لازمی قرار دیا ہے، عازمین حج اپنے مقررہ وقت پر قریبی ٹریننگ سینٹر پر تربیتی پروگرام میں لازمی شرکت کریں، تربیتی پروگرام میں غیر حاضر ہونے کی صورت میں عازمین حج کو حج کے لیے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں