تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اپنی شادی کی جھوٹی خبروں پر حمائمہ ملک بھڑک اٹھی

ہر ماہ اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر معروف اداکارہ حمائمہ ملک بھڑک اٹھیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز و بلاگرز پر تنقید کے نشتر چلا ڈالے۔

حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے ذریعے اپنے شادی کی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہر ماہ میری شادی کسی ایسی شخصیت سے کروا دی جاتی ہے کہ میرے اور اہلخانہ کیلئے باعث شرمندگی ثابت ہوتی ہے’۔

اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ بلاگرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنی پوسٹ کو وائرل کرنے کےلیے انتہائی پست حرکتیں کرتے ہیں جو ناقابل معافی اور افسوسناک ہے۔

حمائمہ ملک نے واضح کیا کہ ان بلاگرز کو ہم جیس ستاروں کی ضرورت ہے لیکن ہمیں ان کی کوئی ضرورت نہیں کسی بھی قابل احترام شخص کو ایسے معاملات میں گھسیٹنا مناسب نہیں۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا کہ جب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تو پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کروں گی۔

اداکارہ نے بلاگرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے انسٹاگرام پر’کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے’ کی پوسٹ بھی شیئر کی۔

Comments

- Advertisement -