اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

فلسطینی سپاہیوں کی اسرائیلی ماں اور بچوں کو تسلی دینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے مجاہدین جنگ میں بھی آداب نہیں بھولے، گزشتہ روز اسرائیل کے اندر گھس کر حملے کرنے والے حماس سپاہیوں نے دشمن کی خواتین اور بچوں کے ساتھ حسن سلوک کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر ہو رہی ہیں جن میں حماس کے اہل کاروں کی جانب سے اسرائیل کے اندر اسرائیلی خواتین کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں پتا چلتا ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی سپاہیوں کی اسرائیلی ماں اور بچوں کو تسلی دینے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حماس کے اہلکار ایک ماں کے گرد حصار بنا کر اسے تحفظ فراہم کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اہلکار کہتا سنائی دیتا ہے ’’انسانیت ہمارے پاس ہے، ان کے پاس نہیں، فکر مت کرو تمھیں کوئی چھو نہیں سکتا۔‘‘

ویڈیو: غزہ سے لائیو رپورٹنگ کے دوران اسرائیل کا حملہ، خاتون رپورٹر دہل گئی

حماس اہلکار نے اپنے ساتھیوں سے کہا ’’انھیں بتاؤ کہ انسانیت ہمارے پاس ہے۔‘‘ اور خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا ’’گھبراؤ نہیں، اس کی حفاظت کرو، اس کے پاس بچہ ہے، اس کے بچے ہیں۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں