جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالے، حماس کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اسرائیل پر ’حقیقی دباؤ‘ ڈالے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے اس وقت کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا۔‘

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات میں رکاوٹوں کے لیے دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ کی ایک سرنگ سے چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد سے جنگ بندی معاہدے کے لیے عوامی احتجاج اور دباؤ کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

حماس کے مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ اور اس کے صدر واقعی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں صہیونی قبضے (اسرائیل) کے حوالے سے اپنا اندھا تعصب ختم کرنا ہوگا‘۔

خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکا کو چاہئے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی حکومت پر حقیقی دباؤ ڈالے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی ٹاک شو فاکس اینڈ فرینڈز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کا چلتی گاڑی پر فضائی حملہ، 5 فلسطینی شہید

نیتن یاہو نے کہا کہ بدقسمتی سے، یہ قریب نہیں ہے لیکن ہم حماس کو اس مقام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جہاں وہ معاہدہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں