ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے میں حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے رہا کئے گئے 3 اسرائیلی یرغمالیوں میں اوہد بن امی، ایلی شرابی اور لیوی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے ان 3 اسرائیلی مغویوں کو 183 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے جبکہ 54 قیدیوں کو طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک 16 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل، حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا، جس میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے ضروری پناہ گاہوں کو روکنے کی بات کہی گئی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے پاکستان کو ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادہ ہے۔

بنگلہ دیش میں پھر سے ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد رہنماؤں کے گھر نذر آتش

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد چھ ہفتوں پر مشتمل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوا جس میں اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں