اشتہار

عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے: حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے، تیل کے پیداواری ممالک کے بعد دنیا میں پیٹرول کی سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور مشیر خزانہ شوکت ترین نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ہر چیز کی قیمت دگنی نہیں بلکہ تگنی ہوگئی ہے، ہر ملک میں قیمتیں بڑھی ہیں، تیل کی سوائے پیداواری ممالک کے دنیا میں سب سے کم قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر ملک ہو یا غریب، امریکا سے لے کر بنگلہ دیش تک قیمتیں بڑھی ہیں، یورپ نے گیس کی قیمتیں 10 فیصد بڑھا دی ہیں۔ ہم پر دباؤ آتا جا رہا ہے کہ ہم نے بہت زیادہ ٹیکس چھوڑ دیا ہے، امید ہے اگلے 6 ماہ میں بنیادی اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی۔

- Advertisement -

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ یوریا کی قیمتیں کم رکھی جائیں، تیل قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے ساڑھے 400 ارب ٹیکس چھوٹ دے چکے ہیں، جب ساڑھے 400 ارب کا فرق آئے گا تو حکومت دوسری جگہ سے پورا کرے گی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کے لیے 3 ارب ڈالر دے رہا ہے، سعودی فنڈز برائے ترقی پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی مد میں 100 ملین ڈالر ماہانہ کی رعایت دی گئی ہے، ایک سال میں 4.2 ارب ڈالر کا ریلیف پاکستان کو ملا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف سے سعودی ریلیف کا کوئی تعلق نہیں۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ٹیکس چھوٹ پر بات نہیں ہوتی، پرنسپل طے ہوتے ہیں، آئی ایم ایف سے ڈیفسٹ پر بات ہوتی ہے۔ خوش قسمتی ہے پہلے 3 ماہ میں ریونیو کلیکشن 175 بلین بہتر ہے، نان ٹیکس ریونیو میں ڈیفسٹ آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں