تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پشاور: مدرسہ پر دستی بم حملہ، 14 افراد زخمی

پشاور: نواحی علاقے تہکال بالا میں مدرسہ پر نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم سے حملہ کیا جسے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی شخص کی جوابی فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کے نواحی علاقے تہکال بالا میں مدرسے پر دستی بم حملہ سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ملزمان دستی بم سے حملہ کر کے فرار ہونے لگے، اسی دوران مدرسہ سے منسلک ہجرے میں موجود ایک شخص نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک حملہ آور زخمی ہوگیا۔ زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -