اشتہار

پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آب دوز پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آب دوز پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ آج ہوگی، یہ پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آب دوز ہے، ہنگور کلاس سلسلے کی چھٹی آبدوز کی اسٹیل کٹنگ بھی آج کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آب دوز پی این ایس تسنیم کی کیل لیئنگ تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوگی، امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں چائنا شپ بلڈنگ آف شور کمپنی کے نمائندگان اور چینی سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

وزارت دفاع، دفاعی پیداوار، پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ حکام بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس تسنیم ہنگور کلاس سلسلے کی پانچویں اور پاکستان میں بننے والی پہلی آب دوز ہے، اس آب دوز کی تیاری کا آغاز دسمبر 2021 میں ہوا تھا۔

ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان اور چین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت تیار کی جا رہی ہیں، یہ آب دوز دشمن کی آب دوزوں اور جنگی جہازوں کے خلاف مہلک میزائل سے لیس ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ آب دوز 2800 ٹن وزنی، 76 میٹر طویل، 37 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی حامل ہوں گی۔

پاکستان نے 2015 میں چین سے 8 یوآن یا ہنگور کلاس آب دوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، 4 آب دوزیں ووشانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ چین، اور 4 کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں بن رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں