پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ سے اپنی محبت کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ہندوستان میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم، اداکارہ نے حال ہی میں عالمی سطح پر پہچان کے ساتھ اپنے کیریئر میں ایک بہت بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسٹار آف پاکستان ایوارڈ بھی حاصل کرلیا۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اداکارہ کو خاص طور پر اسٹار آف پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اداکارہ کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔
اداکارہ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے کارنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، انہو ں نے کہا کہ میں بہتر سے بہتر کام کی کوششوں کو جاری رکھوں گی۔
View this post on Instagram
تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کر رہی ہیں، تو انھوں نے فوری طور پر ان خبروں کو رد نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ کو پنجابی اور اردو ٹیلی ویژن اور فلموں دونوں میں اپنے کام کے لیے جانا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2016 کی رومانٹک کامیڈی فلم جاناں میں معاون کردار سے کیا۔
ہانیہ عامر نے ہولی کی مبارکباد دینے کے لیے بندی لگا لی
ہانیہ نے پھر 2017 میں رومانوی ڈرامہ تتلی سے ٹیلی ویژن کی شروعات کی۔ اداکارہ نے جلد ہی اپنی پرفارمنس کی وجہ سے پہچان حاصل کی اور کئی کامیاب پروجیکٹس میں اداکاری کی۔