منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بھارتی فلم ’گول‘ کے گانے ’بلو رانی‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے کے بول ’کیا میں سمجھوں‘ لکھے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا خوبصورت لباس ڈیزائنر حسین ریہر کا تیار کردہ ہے، جبکہ ان کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل سونیا نذیر نے کیا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اسی لباس میں تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاراؤں مایا علی اور اقرا عزیز نے پسند کیا تھا جبکہ حرا خان نے انہیں ’گڑیا‘ قرار دیا تھا۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا، میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ وہاج علی، زاویار نعمان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں