اشتہار

’میرے بارے میں سب کیا سوچ رہے ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد نے ماہیر کے لیے محبت قربان کردی؟۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلینا ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں لیکن اریب کے آتے ہی ماہی کے دل میں ان کا خیال آنے لگا ہے، اب ماہیر کی شادی کزن سعد سے ہوگی یا اریب سے یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتا چل سکے گا۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’اریب ماہی کو پروپوز کرتے ہیں جس پر وہ ہکا بکا رہ جاتی ہے اور تقریب سے جانے لگتی ہیں لیکن ان کی دوست انابیا انہیں روکنے کے لیے دوڑتی ہیں۔

اس دوران ماہی دوست سے کہتی ہیں کہ ’میں ٹھیک نہیں ہوں، مجھے یہاں کیوں لائے ہو، یہ کرنے کے لیے، یہ سب کیا ہے کیسے پرسکون ہوجاؤں، مجھے یہ بتاؤ کہ یہ سب میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں۔‘

وہ دوست سے کہتی ہیں کہ ’مجھے پلیز گھر چھوڑ دو، دوست انہیں گاڑی میں بیٹھنے کا کہہ کر اریب کو بلاتی ہیں، جو انہیں بعد میں منا لیتے ہیں۔

کیا اریب کی شادی ماہی سے ہوجائے گی؟ کیا سعد کو محبت کی قربانی دے دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں