23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سرفراز اور رضوان میں پہلی چوائس کون؟ شاہدآفریدی نے نام لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کی دھواں دھار واپسی کے باوجود محمد رضوان کو قومی ٹیم کا مین وکٹ کیپر قرار دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سیفی نے واپسی کی ہے اور اس طرح کی حیرت انگیز کارکردگی پیش کی لیکن محمد رضوان دستیاب ہیں اور وہ T20I اور ODI دونوں میں ہمارے اہم وکٹ کیپر ہیں۔

سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں تین میچوں کی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

’سرفراز کو کپتان بنایا جائے‘ لیگ اسپنر بول پڑے

- Advertisement -

سرفراز کی عدم شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ وہ ان پر تب ہی غور کریں گے جب رضوان دستیاب نہ ہوں، خدا نہ کرے رضوان زخمی ہو جائے یا وہ دستیاب نہ ہو تو پھر ہم دوسرے آپشنز پر غور کریں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ محدود اوورز میں وکٹ کیپنگ کے دیگر آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں ہمارے پاس محمد حارث ہے اور ہم اسے تیار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں