تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’سرفراز کو کپتان بنایا جائے‘ لیگ اسپنر بول پڑے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کے دوران دانش کنیریا نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرنی چاہیے کیونکہ طویل فارمیٹ میں بابر کی کپتانی اچھی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو پاکستان کا ٹیسٹ کپتان بنایا جائے وہ بابر اعظم سے بہتر آپشن ہیں بابر ریڈ بال کرکٹ میں ٹیم کی اچھی قیادت نہیں کر سکے۔

حسن علی نے سرفراز کو ’میرا کپتان‘ کہہ دیا

دانش کنیریا نے پاکستان کے بلے بازوں کو بیٹنگ پچ پر اسکور کرنے میں ناکام رہنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ٹیلنڈرز نے اچھی بیٹنگ کی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے آخری وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت قائم کی اور پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 449 رنز بنائے۔

چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر 3 نصف سنچریا اور ایک سنچری بنا کر سلیکشن کو درست ثابت کرنے والے سرفرازاحمد کی کارکردگی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں کپتانی سے متعلق سوال پر سرفراز بھی واضح کر چکے ہیں کہ بابراعظم ان کے کپتان ہیں اور جب تک وہ کپتان ہیں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Comments

- Advertisement -