ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے ہوگیا۔

ورلڈ کپ میں ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق سابق کرکٹرز کی جانب سے رائے ظاہر کی جارہی ہے اور سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بھی بتایا جارہا ہے۔

انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹرز نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

تاہم سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو کم درجے کی ٹیم قرار دیتے ہوئے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 کی اچھی ٹیم ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے، پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔

دوسری جانب سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا، یہ میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے، عام فینز پاک بھارت مقابلے کے لیے بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں کل ٹکرائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں