اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے ضلع ملیر کی پولیس نے ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد اس کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں ننھی حرمین کے قتل میں ملوث ملزم علی اکبر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاہ لطیف کے قریب قومی شاہراہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم علی اکبر سے 30 بور پستول برآمد ہوئی، حرمین کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پیار علی اور شبیر جاکھرو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، پیار علی وقوعہ اور شبیر جاکھرو یکم جنوری کو گرفتار ہوا، ملزم شبیر جاکھرو سانگھڑ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حرمین قتل کیس: مرکزی ملزم سانگھڑ میں گرفتار ہو گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اندرون سندھ سے کراچی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے، اور کراچی میں ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتیں کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک سپر مارکیٹ میں 6 ڈاکوؤں نے اندر داخل ہو کر لوٹ مار کی تھی، تاہم فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کی، جس پر ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ شروع کر دی، اس دوران وہاں موجود 4 سال کی ننھی بچی حرمین ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی، جو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بعد ازاں جاں بحق ہو گئی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں