جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بابر اعظم کو آؤٹ کر کے جشن کیوں نہیں منایا؟ حسن علی نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے جشن نہ منانے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

قومی کپتان بابر اعظم جو کہ لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں انہیں دمبولا اورا کی جرسی زیب تن کرنے والے حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی، مگر خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

https://twitter.com/taimoorze/status/1690399565894049792?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1690399565894049792%7Ctwgr%5Efeca7e053d16270e68b47a1d5ca4b0f74f989a82%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2Ftaimoorze2Fstatus2F1690399565894049792widget%3DTweet

- Advertisement -

تاہم میچ ختم ہونے کے بعد جب فاسٹ بولر حسن علی سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا ”میں بابر کی دل سے قدر کرتا ہوں، وہ ہمارے کنگ اور کپتان ہیں“۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کپتان بابر اعظم کی عزت ہمیشہ میرے دل میں رہتی ہے، اس لیے ان کی وکٹ لینے پر خوشی منانا مجھے پسند نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے انھیں جلد آؤٹ کر لینا خوش کن ہے، کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے جس کا نتیجہ ہمیں میچ کی ہار میں مل سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں