23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

دوستی کی بنیاد پر ٹیم میں شمولیت کے سوال پر حسن علی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹیم میں شمولیت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے سوال کا جواب دے یا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر خوشی ہے، میگا ایونٹ کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں اور پریکٹس بھی کررہا ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہنسی بھی آتی ہے اور دکھ بھی ہوتا ہے، ہم بھی انسان ہیں، ہمارے بھی جذبات ہیں لیکن ٹیگ لگا دینا کے دوستی ہے، ابھی میں کچھ دن پہلے بھی کہا تھا کہ دوستی نہ ہو تو آپ فیملی نہیں بن پاتے، ٹیم میں صرف بابر اعظم میرا دوست نہیں ہے سب ہی میرے دوست ہیں سب سے اچھے تعلقات ہیں۔

- Advertisement -

حسن علی نے کہا کہ دوستی کو پروفیشنل ازم میں لانا اچھی بات نہیں ہے، یہی کہوں گا کہ ہر کسی کا اپنا نکتہ نظر ہوتا ہے میں برا نہیں مناتا، ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا فوکس ان باتوں پر نہیں ہے لیکن دکھ ضرور ہوتا ہے۔

حسن علی نے کہا کہ مجھے خود کو ثابت کرنے کے لیے اچھا موقع ملا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، مجھے سلیکٹ کیا میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

مڈل اوور میں وکٹیں نہ ملنے کے سوال پر حسن علی نے کہا کہ ماضی میں میری پرفارمنس دیکھیں تو مڈل اوورز میں کافی اچھی ہے، ابھی مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں مل رہیں اور ہمارے اسپنرز کو وکٹیں نہیں مل رہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ وکٹیں نہیں لے سکتے وہ بالکل وکٹیں لے سکتے ہیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے کوئی بھی رول ملے گا اسے ادا کروں گا چاہے نئے گیند سے بولنگ کرنی ہو یا پھر کپتان مجھے پرانے گیند سے بولنگ کرنے کا کہے، کوشش کروں گا کہ مڈل اوورز میں وکٹ لوں اور اس کمی کو پورا کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں