تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی پابندیاں جرم اور جارحیت ہیں‘ ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں جرم اور جاحیت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی ملک آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران پر ماضی میں بھی امریکا نے پابندیاں لگائی تھیں جس کا ہم نے مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔

انہوں نے یورپی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور اس کا بھرپور جواب دیں، ایران ہر مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ تہران نے جیسے ماضی میں پابندیوں کا مقابلہ کیا ویسے ہی وہ پابندیوں کے تازہ مرحلوں کا بھی مقابلہ کر لے گا، ایرانی صدر ان دنوں یورپی ممالک کے دورے پر ہیں۔


جوہری معاہدے کا احترم ملکی مفادات کے تحفظ تک جاری رکھیں گے: ایرانی صدر


خیال رہے کہ گذشتہ روز ایرانی صدر نے سوئٹزر لینڈ کے دار الحکومت برن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ تک جوہری معاہدے کا احترام جاری رکھیں گے اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ تعاون بھی برقرار رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب تک ایران کا تحفظ اور مفادات جوہری معاہدے سے وابستہ ہیں اس وقت تک ایران چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کا احترام کرے گا۔


ایرانی صدر اہم دورے پر سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے، جوہری ڈیل پر بات چیت ہوگی


یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد یورپ نے مکمل طور پر ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -