تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

حسن علی نے تین دن بعد خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے گیند باز حسن علی نے حوصلہ افزائی اور تنقید کرنے والوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد حسن علی کو تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر وہ بہت زیادہ دلبرداشتہ بھی ہوئے تھے۔

کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں سے آنسو چھلکے تھے، جس پر شعیب ملک نے جاکر اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔

میچ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر حسن علی کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک طبقہ اُن کی حمایت میں بھی سامنے آیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور نامور شخصیات نے حسن علی کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچز میں اس طرح کی غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف علی نے حسن علی کی کس طرح حوصلہ افزائی کی؟

اب حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا ایک بیان جاری کیا، جس کے ساتھ انہوں نے مشہور قومی نغمے کا کے چار اشعار پر مشتمل ایک بندھ لکھا۔

’’میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،

میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار

میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،

اے میرے پیارے وطن‘‘💚🇵

اس کے ساتھ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میری کارکردگی کی وجہ سے آپ مایوس ہوئے کیونکہ میں آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا، مگر آپ کو شاید مجھ سے زیادہ مایوسی نہیں ہوئی ہوگی‘۔

حسن علی نے لکھا کہ ’آپ کو مجھ سے جو امیدیں وابستہ ہیں انہیں برقرار رکھیں، میں بہت زیادہ محنت کر کے پاکستان کے لیے اچھی اور بہتر کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا، الحمد اللہ، یہ مشکل وقت ہے جو مجھے مزید مضبوط بنائے گا‘۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کالز کرنے، پیغامات بھیجنے، ٹویٹ کرنے والوں سمیت دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

Comments

- Advertisement -