فاسٹ بولر حسن علی اور سامعہ خان نے بیٹی کی پہلی سالگرہ منائی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے چھوٹی بیٹی ہیزل کی پہلی سالگرہ کے جشن کی تصاویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری سب سے پیاری بیٹی ہیزل، تم میری زندگی کی روشنی ہو اور میری سب سے بڑی مسکراہٹ کی وجہ ہو۔
View this post on Instagram
حسن علی نے لکھا کہ آپ کو سالگرہ مبارک ہو، میں دعا کرتا ہوں کہ زندزگی آپ کے لیے لامتناہی خوشی، محبت اور کامیابی لائے۔‘
قومی کرکٹر کو مداحوں کی جانب سے بیٹی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں حسن علی نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ نے شادی کے لیے قربانیاں دیں، وہ بھارتی شہری ہیں لیکن وہ پاکستان شفٹ ہوگئی، ایک تیسرا ملک ان کے لیے مختلف تھا وہ خوشی سے پاکستان میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔
واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 2019 میں شادی کی ان کی دو بیٹیاں، ہیلینا حسن اور ہیزل حسن علی ہیں۔