اشتہار

حسن علی کی پچ پر ’جھاڑو‘ لگانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی پچ پر جھاڑو لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی رمضان ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں، اس موقع پر فاسٹ بولر حسن علی کی پچ پر جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دانیال سردار نامی صرف نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’پچ پر ایک شخص جھاڑو لگا رہا ہوتا ہے لیکن حسن علی اس سے جھاڑو لے لیتے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی نے جھاڑو لینے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ روک دیتے ہیں اور خود ہی پچ پر جھاڑو لگانا شروع ہوجاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے ’ہیرا‘ لکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حسن علی کے میچ کے بعد ہنسی مذاق کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں