تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

حسن علی کا ناقدین کو کرارا جواب

پاکستان کے اہم فاسٹ بولر حسن علی نے تنیقد کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں حسن علی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی حالیہ پرفارمنس پر تنقید کو تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چند بری پرفارمنس ان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف کارکردگی دکھا کر لوگوں کو تنقید کرنے سے روک سکتے ہیں ناقدین کو خاموش کرنے کا پرفارمنس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹیں نہیں لے سکا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے کیریئر کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جائے۔

حسن علی نے یاد دلایا کہ میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی اب تک مسلسل ایک پرفارمر رہا ہوں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فارمیٹس میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے گزشتہ چند میچوں میں متاثر کن کارکردگی نہیں رہی تاہم میں فائٹر ہوں اور بھرپور واپسی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی ہر میچ یا سیریز میں پرفارم نہیں کر سکتا، ماضی میں بہت سے عظیم کرکٹرز کو اپنے کیریئر کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا، محنت اور کوشش میرے ہاتھ میں ہے اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

Comments

- Advertisement -