جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

پمز اسپتال شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ نے نگران وزیر صحت کو ماموں بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پمز اسپتال شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی جانب سے ایم آر آئی تنصیب پر وزارت صحت سے غلط بیانی کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال کی ایم آر آئی کا معاملہ دلچسپ رخ اختیار کر گیا ، پمز اسپتال شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ نے نگران وزیر صحت کو ماموں بنا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی ایم آر آئی تنصیب پر وزارت صحت سے غلط بیانی کی اور ایم آر آئی فنکشنل ہونے کی غلط رپورٹ دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال میں ایم آر آئی کی تنصیب مکمل، فنکشنل نہیں ہے، کمپنی نے پمز انتظامیہ کو ایم آر آئی کے نان فنکشنل ہونے سے آگاہ کر دیا ہے اور ایم آر آئی فنکشنل ہونے کیلئے 30 ستمبر کی مہلت مانگی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے ایم آر آئی فنکشنل کرنے کیلئے 6 ستمبر ڈیڈ لائن دی تھی تاہم ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے کارروائی سے بچنے کیلئے وزارت سے غلط بیانی کی۔

جرمن کمپنی نے پمز اسپتال کو ایم آر آئی کیلئے مستقل چلر فراہم نہیں کیا، جرمن کمپنی نے اسپتال انتظامیہ کی اجازت کے بغیر رینٹل چلر نصب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال نے سیمنز کمپنی سے ایم آر آئی کی خریداری کی ہے تاہم پمز اسپتال انتظامیہ نے سیمنز کمپنی کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم آر آئی فراہم کرنے والی جرمن کمپنی کو شوکاز جلد جاری ہو گا، پمز کیلئے جرمن کمپنی سے ایم آر آئی 58 کروڑ 30 لاکھ میں خریدی گئی ہے۔

زرائع وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پمز کیلئے ایم آر آئی خریداری کا پہلا پی سی ون 31 کروڑ 90 لاکھ تھا،پمز اسپتال کی ایم آر آئی 2021 سے غیر فعال تھی، زرائع وزارت صحت

پمز انتظامیہ نے ستمبر 2020 میں ایم آر آئی خریداری کیلئے آرڈر دیا تھا جبکہ پمز کی ایم آر آئی کیلئے ایل سی اپریل 2021 میں کھولی گئی تھی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں