تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

جانئے، کچی ہلدی میں چھپے صحت کے راز

ہر ثقافت کے اپنے مسالے اور جڑی بوٹیاں ہوتی ہیں جو غذائی اعتبار سے کسی پاور ہاﺅس سے کم نہیں ہوتی، ان میں ایک کچی ہلدی بھی ہے۔

کچی ہلدی کا استعمال ہر لحاظ سے مفید سمجھا جاتا ہے، کچی ہلدی صحت کو تندرست رکھنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

جنوبی ایشیا میں عام طور پر ہلدی کو مسالے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ہلدی نہ صرف صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہے جو کئی بیماریوں سے نجات دلاتی ہیں،یہاں تک کہ چوٹ کا زخم پر ہلدی کا استعمال بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

لیکن کچی ہلدی کا استعمال خشک عام ہلدی کے مقابلے میں ہر لحاظ سے مفید سمجھا جاتا ہے، یہ ظاہری طور پر ادرک کی طرح نظر آتی ہے، سردیوں میں وافر مقدار میں سبزی مارکیٹوں میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے۔

کچی ہلدی کے طبی فوائد

کچی ہلدی کا استعمال کئی مسائل میں آرام فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن بی 6 اور کے، پوٹاشیم ، فائبر، کیلشیم ، آئرن، میگنیشیم ، کاپر، زنک، فاسفورس اور رائبوفلیوین وغیرہ کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

اینٹی فینگل، اینٹی سیپٹک، اینٹی انفلامینٹری اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں کرکیومین نام کا بھی عنصر پایا جاتا ہے جس کے استعمال صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔Nano Curcumin là gì? 10 tác dụng của Nano Curcuminکچی ہلدی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نزلہ، کھانسی جیسے موسمی انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کچی ہلدی دل کے مسائل، فالج، موٹاپا ذیابطیس جیسے مسائل میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔

وزن اور موٹاپے کو کم کرنے میں کچی ہلدی نہایت مددگار ہے

کچی ہلدی منہ اور دانتوں سے متعلق بہت سے مسائل سے راحت دلاتی ہے۔

کچی ہلدی بواسیر، خواتین میں لیکوریا یا چھاتی سے متعلق مسائل کو بھی دور کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسم میں آئرن کی کمی معلوم کرنے کے 5 آسان طریقے

کچی ہلدی جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہےEncapsulated curcumin shows potential to rival tartrazine as yellow food  colorکچی ہلدی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹریل اور جراثیم کش خصوصیات نہ صرف اندورنی صحت بلکہ جلد اور بالوں کو بھی خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لئے موزوں ہے۔

کچی ہلدی جہاں خون کو صاف بنانے میں مدد ملتی ہے وہی وہ جلد اور بالوں کو صحت مند اور چمکدار بناتی ہے،اس کے علاوہ اس کے استعمال سے جلد کے مسائل جیسے دھبوں، جھریوں اور ایکنی میں بھی آرام دلاتی ہے۔

اس کے علاوہ سر کی جلد میں ہونے والے انفیکشن یا مسائل میں بھی اس کا استعمال فائدے مند ہے۔

Comments