تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ویکسین کی دونوں خوراکیں‌ لگوانے والے برطانوی وزیر صحت کرونا سے متاثر

لندن: ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کے باوجود برطانیہ کے وزیر صحت کرونا کا شکار ہوگئے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرصحت ساجدجاوید کو کرونا کی معمولی علامات تھیں، جس پر انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

ڈاکٹرز نے وزیر صحت کو کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی جس کی رپورٹ آنے پر انہیں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ساجد جاوید کرونا کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

ساجد جاوید خود کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت معمولی سی علامات تھیں۔  کرونا مثبت ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جاناتھن نے خبردار کیا ہے کہ سخت سردیوں کی آمد متوقع ہے، جس میں کرونا پہلے سے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں آض دوسرے روز بھی کرونا کے پچاس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ انگلینڈ میں کرونا پابندیاں کم ہونے کے باعث کیسز پھیل رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -